اہم خبریں

فائر ڈپارٹمنٹ کو 2700سے زائد جھوٹی ایمرجنسی کالزکرنیوالی جاپانی خاتون گرفتار

ٹوکیو(نیوز ڈیسک) فائر ڈپارٹمنٹ کو 2ہزار 7سو61غلط ایمرجنسی کالزکرنیوالی جاپانی خاتون گرفتار۔تفصیلات کے مطابق 51 سالہ جاپانی خاتون پر الزام ہے کہ انہوں نے 2 سال اور 9 ماہ میں فائر ڈپارٹمنٹ کو 2700 سے زائد کالز کیں ،فائر ڈپارٹمنٹ کی کارروائیوں میں رکاوٹ بنی ، کبھی اپنے گھر اور محلے میں آگ لگنے کبھی ایمبولینس بھیجنے زیادہ منشیات لینے اور جسم درد جیسی بیماریوں کیلئے کالز کر کے فائر ڈپارٹمنٹ کا وقت ضائع کیا۔ بار بار سمجھانے کے باوجود خاتون نے اپنا کام جاری رکھا جس کی وجہ سے تنگ آکر کارروائی کی گئی، گرفتاری کے بعد خاتون نے کہا کہ میں اکیلی رہ کر تنہائی کا شکار ہوئی گئی تھی اس لیے ایسا کیا۔

متعلقہ خبریں