لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے پراباتھ جے سوریا کی بال پر بار بار آؤٹ ہونیکی وجہ بتادی کہ اگر کوئی بولر میچ میں 50 اوورز کرائے تو کسی موقع پر غلطی بھی ہوسکتی ہے۔واضح رہے کہ سری لنکا ٹیسٹ سیریز میں پاکستانی کپتان بابر اعظم بار بار پراباتھ جے سوریا کی ہی بال پر آؤٹ ہوئے ۔انہوں نے کہا کہ پراباتھ جے سوریا سری لنکا کے بہترین بولر ہیں ،میں کئی بار ان کی گیندوں پر ہی آؤٹ ہوا ، پتہ نہیں جے سوریا کو صرف میری ہی وکٹ کیوں ملی ،لیکن ہمارے بیٹرز نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا اور سری لنکن ٹیم پر حاوی رہے ، ایک ٹیم کے طور پر جیتے جو مثبت چیز ہے ۔
