اہم خبریں

بھارت میں کورونا کا شکار ہونیوالوں کی اموات میں اضافہ ،عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی

نئی دہلی(نیوزڈیسک) بھارت میں کورونا کا شکار ہونیوالوں کی اموات میں اضافہ ،عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ۔تفصیلات کے مطابق عالمی وبائی مرض کورونا کا شکار ہونے والوں میں کی اضافہ ہونے لگا ہے ،بھارتی وزیر صحت کی پارلیمنٹ میں ہونے والی گفتگو نے عوام کو خوف میں مبتلا کردیا،ارکان پارلیمنٹ نے سوال اُٹھایا کہ بھارت میں جو افراد کورونا سے متاثر ہوئے تھے ان کی اچانک موت کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں اس پر بھارتی وزیر صحت من سکھ مانڈویا نے پارلیمنٹ کو بتایا کہ کورونا سے متاثرہ لوگوں میں دل کا دورہ پڑنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں لیکن ان اموات کی تصدیق کے لیے ثبوت کافی نہیں ہیں ،اس کے لیے انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ ،تحقیقات کر رہی ہے تاکہ اچانک ہونے والی موت سے وابستہ عوامل کی چانچ پڑتال کی جا سکے ۔

متعلقہ خبریں