اسلام آباد(اے بی این نیوز )حکومت کا فنکاروں کے لئے ہیلتھ انشورنس کا اعلان ،وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کہتی ہیں بجٹ میں پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے ہیلتھ انشورنس پروگرام کے لئے فنڈز مختص کیے ، صحافیوں کے لئے اس سےقبل ویلفیئر فنڈ تھا لیکن موجودہ حکومت نے ہیلتھ انشورنس کا پروگرام بھی شروع کیا ، فنکاروں کو پرائیویٹ ہسپتالوں میں علاج کی سہولت مل سکے گی،،،محرم الحرام کے بعد وزیراعظم شہباز شریف جلدخود فنکاروں کو ہیلتھ کارڈدیں گے۔
