پشاور(نیوزڈیسک)پاک افغان طورخم بارڈر انسانی سمگلنگ، ایک ڈاکٹر اورنرس کو حراست میں لیا۔،ایف آئی اے نے پاک افغان بارڈر طورخم دوستی ہسپتال میں تعینات نرس اور ڈاکٹر کو حراست میں لیا ہے ۔ ایف آئی اے زرائع کے مطابقڈاکٹر اور نرس پر الزام ہےکہ افغان مریضوں سے پیسے لیکر انسانی سمگلنگ کا دھندہ کرتے تھے،ایف آئی اے کے مطابق افغان مریضوں سے انسانی سمگلنگ پر پیسے لئے ،پیسے اور بیانات ریکارڈ پر موجود ہے، ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے مزید تحقیقات جاری ہے ،طورخم بارڈر ۔اس سے قبل بھی ایک ڈاکٹر کو سکیورٹی اداروں نے تحویل میںلیاتھا، انسانی اسمگلنگ کرنے والوں کیخلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا گیا ہے۔
