اسلام آباد ( اے بی این نیوز)خواجہ سرا (ٹرانس جینڈر) کے لیے جامع تعلیمی مرکز کا افتتاح کر دیا گیا،وزیر تعلیم رانا تنویر نے کہا کہ ریاست کے کسی بھی دوسرے رکن کی طرح خواجہ سراہوں کا تعلیم حاصل کرنا ان کا حق ہے، تعلیم ہر فرد کو دی جانی چاہیے، قطع نظر اس کی جنس، نسل اور مذہب کیا ہے،ہم تمام اسٹیک ہولڈرز بشمول سرکاری اداروں، نجی شعبے کے اداروں اور سول سوسائٹی کی تنظیموں کو حمایت اور تعاون کی دعوت دیتے ہیں،خواجہ سراؤں کو مواقع فراہم کرنا چاہیئے، وہ پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔