راولاکوٹ(نیوزڈیسک) برطانیہ سے لائی گئیںکروڑوں روپے مالیت کی گاڑیاں میرپور انتظامیہ نے ضبط کر کے ڈپٹی کمشنر کی رہائش گاہ پر بند کر دیں تفصیل کے مطابق برطانیہ میں رہائش پذیر میرپور کی ایک فیملی تفتان بارڈر کے راستہ چار کروڑ سے زاہد مالیت کی دو گاڑیاں میرپور لائی جہاں کمشنر میرپور چودھری شوکت نے ایکسائز پاکستان کا جواز گھڑ کر انتظامیہ کے زریعہ گاڈیاں ضبط کروا کر ڈپٹی کمشنر چودھری امجد کی رہائش گاہ پر کھڑی کروا دیں متاثرین نے الزام عائد کیا کہ غیر قانونی طور بغیر تحریری حکم کمشنر میرپور نے گاڈیاں ضبط کروا دیں اس خاندان کے مطابق فیڈرل اور صوبائی محکمہ ایکسائز اور ایف بی ار نے گاڈیاں ضبط کرنے سے لاتعلقی کر دی ہے برطانیہ سے منی برطانیہ کہلائے جانے والے میرپور کے اعلی افیسر کی ایماء پر گاڈیاں ضبط کرنے پر متاثرہ خاندان کا یہ بھی موقف ہے کہ ان گاڈیوں کی ضبطگی پر نہ کوئی چالان کیا گیا نہ ضبطگی کے تحریر ی احکامات سامنے لائے گئے یہ فیمیلی برطانیہ سے ابائی وطن سیر کے لیے آئی ہے۔
