اسلام آباد(نیوزڈیسک)حکومت نے جاتے جاتے دو قومی بینکوں کے صدور تعینات کر دیئے ۔ذرائع کے مطابق حکومت نے منظوری وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے لی ،رحمت اللہ حسنی کو صدر نیشنل بینک مقرر کر دیا گیا،طاہر یعقوب بھٹی کو صدر زرعی ترقیاتی بینک تعینات مقرر کر دیا گیا،دونوں صدور کی تعیناتی تین سال کیلئے کی گئی ہے،دونوں بینکوں کے صدور کے عہدے گزشتہ ایک سال سے زائد عرصہ سے خالی تھے۔















