اہم خبریں

حکومت نے بلوچستان کیلئے 6 ارب 98 کروڑ روپے مالیت کے 2 منصوبوں کی منظوری دیدی

کوئٹہ (نیوزڈیسک) وفاقی وزیر امین الحق نے کہا کہ وزارت آئی ٹی نے بلوچستان کیلئے 6 ارب 98 کروڑ روپے مالیت کے 2 منصوبوں کی منظوری دیدی ۔ تفصیلات کے مطابق اس منصوبے کے تحت چار ارب 82 کروڑ روپے کی لاگت سے 478کلومیٹر آپٹیکل فائبر کیبل بچھائی جائے گی ،کیبل سے گوادر، آواران، خضدار، جھل مگسی، قمبر شہدادکوٹ اور لاڑکانہ کے درمیان موٹروے منسلک ہوگی۔ اس سے ایم 8کے مسافروں اور اطراف کی آبادیاں تیز ترین کنکٹیوٹی کی سہولت میسر آئے گی، امین الحق نے مزید کہا کہ سبی کے اطراف کے 47 گاؤں کے افراد کو براڈ بینڈ سروسز فراہم کی جائیں گی۔

متعلقہ خبریں