لاہور(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ کپتان تمام تر کوششوں کے باوجود شکست وریخت کی دلدل میں دھنس رہے ہیں۔ جمعہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ نئے پاکستان کے بانی کی باڈی لینگوئج اور گفتگو ان کی بڑھتی ہوئی فرسٹریشن کو ظاہر کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اب مرضی کا سچ نہیں چلے گا حضور ، بات تب بنے گی جب عمران کہانی آخر سے نہیں شروع سے شروع کریں گے جس کے وہ سب سے بڑے بینیفیشری ہیں۔