اہم خبریں

علی میڈیکل انسٹیٹیوٹ اور خیبرپختونخوا کے ڈاکٹرز کی شاندار کارکردگی، مختصر مدت میں مریض کی انجیوگرافی کردی

مظفرآباد (نیوزڈیسک) علی میڈیکل انسٹیٹوٹ اور خیبر پختون خواہ کے معروف ماہرین امراض قلب کے ڈاکٹرز نے کارڈیک فیملی پرائیویٹ لمیٹیڈ نے گزشتہ روز مشترکہ طور پر آزاد کشمیر میں پہلی کامیاب انجیوگرافی کی۔ انجیوگرافی کے بعد علی میڈیکل انسٹیٹوٹ کو یہ اعزاز بھی حاصل ہوا ہے کہ ان کے ڈاکٹرز نے پاکستان کے معروف ماہر امراض قلب ڈاکٹر ہابیل ڈار کی قیادت میں مختصر ترین وقت میں پہلے مریض حاجی عبد الرشید کی کامیاب انجیوگرافی کی۔ کا میاب انجیوگرافی کے بعد مریض کے لواحقین نے علی میڈیکل کے کارڈیک شعبہ سے وابستہ ڈاکٹرز اور دیگر عملے کا شکریہ ادا کیا اور کہا علی میڈیکل انسٹیٹوٹ کی موجودگی میں مستقبل میں دل کے امراض کے مریضوں کو اسلام آباد اور پنڈی جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ یاد رہے علی میڈیکل انسٹیٹوٹ مظفرآباد اور کارڈیک فیملی پرائیویٹ لمیٹیڈ سے وابستہ ماہرین امراض قلب کے پی کے میں 2019 سے دل کے مریضوں کا علاج کرتے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں دل کے امراض کے مریضوں کے علاج معالجے کے لئے دونوں اداروں نے معاہدہ کیا۔ معاہدہ کے مطابق دونوں ادارے علی میڈیکل انسٹیٹوٹ میں جدید علاج کی سہولیات بہم پہنچایں گے تاکہ آزاد کشمیر کے لوگوں کو دوسرے شہروں کا رخ نہ کرنے پڑے۔ معاہدے کے مطابق علی میڈیکل انسٹیٹوٹ اور کارڈیک فیملی پرائیویٹ لمیٹیڈ کے پی کے جدید علاج کی سہولیات فراہم کرنے کے پابند ہوں گے۔ نیز دل سے وابستہ دیگر امراض یعنی کہ دل کی اچانک دھڑکن تیز ہونے کے ساتھ ساتھ دیگر امراض قلب کا بھی خصوصی علاج کیا جائے گا۔پہلی کا میاب انجیوگرافی کے بعد ڈاکٹرز کی یہی ٹیم اب مظفرآباد میں علی میڈیکل انسٹیٹوٹ میں دل کے امراض کے مریضوں کے چیک اپ کے لئے دستیاب ہوگی۔ علی میڈیکل انسٹیٹیوٹ کارڈیک شعبہ کے سربراہ ڈاکٹر ہابیل ڈار نے کہا کہ وہ آزاد کشمیر میں خدمت کے جزبے کے تحت آئے ہیں اور کوشش کریں گے کہ آزاد کشمیر کے مریضوں کو مظٖفرآباد میں اسلام آباد ، کراچی، پشاور اور لاہور سے بہتر علاج کی سہولیات بہم پہنچا سکیں۔

متعلقہ خبریں