اسلام آباد(نیوزڈیسک) سائفر تحقیقات ایف آئی اے کی جانب سے شاہ محمود قریشی کی طلبی کا معاملہ ،پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی وفاقی تحقیقاتی ادارے میں پیش ہوگئے ۔شاہ محمود قریشی ایک گھنٹہ اور تیس منٹ تک ایف انکوائری ٹیم کے سامنے موجود رہے،میں پہلے بھی 6 دسمبر کو پیش ہوا اور تمام سوالات کے دیانتداری سے جواب دئیےآج بھی جو سوالات پوچھے ان پر اپنا موقف پیش کیاپہلے بھی کہہ چکا آج دہرا دیتا ہوں سائفر ایک حقیقت تھی ایک حقیقت ہےجب پہلے کہا تھا تب بھی ذمہ دار لوگوں نے جن کا تعلق میری جماعت سے نہیں تھا انہوں نے بیانات دئیےکہا گیا کہ یہ دفتر خارجہ میں بیٹھ کر ایک ڈرامہ رچایا گیاسائفر ایک حقیقت ہے جس پر ملک کی سول اور فوجی قیادت نے اتفاق کیاسائفر پر نیشنل سیکورٹی کمیٹی کے اجلاس نہیں بلائے جاتےاس سائفر کی نوعیت یہ تھی کہ اس پر ایک نہیں دو اجلاس بلائے گئےایک اجلاس چیئر مین پی ٹی آئی دوسرا موجودہ وزیراعظم کی زیر صدارت ہوادونوں اجلاسوں میں سائفر میں استعمال کی گئی غیر سفارتی زبان کا اعتراف کیا گیا۔
