اسلام آباد (نیوزڈیسک) نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی حکومتی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق آج بجلی کی بنیادی قیمت میں ساڑھے 7 روپے فی یونٹ اضافے کی حکومتی درخواست پر سماعت ہوئی ۔ سماعت کے دوران چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی نے کہا کہ ٹیرف اضافے کی بڑی وجہ روپے کی قدر میں کمی ہے ، کس سلیب کے لیے کتنا اضافہ کرنا ہے یہ حکومت کا کام ہے۔ پاور ڈویژن کےحکام کا کہنا تھا کہ بجلی صارفین کو 158 ارب روپے کی سبسڈی ملے گی جبکہ 200 یونٹ تک استعمال کرنے والے صارفین پر کوئی اضافی چارجیز نہیں ہو نگے ،اس وقت حکومت 90 فیصد صارفین کو سبسڈِی دے رہی ہے۔اپٹما کے نمائندے نے کہا کہ ٹیرف میں اضافے سے برآمدات پر منفی اثرات مرتب ہونگے ۔ واضح رہے کہ نیپرا فیصلے کے بعد ہی وفاقی حکومت بجلی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔
