لاہور(نیوز ڈیسک) ٹک ٹاک بنانے کا شوق ایک اور جان نگل گیا۔ تفصیلات کے مطابق نوجوان ٹک ٹاک بناتے ہوئے دریائے راوی میں ڈوب کر ہلاک ہو گیا ۔ پانی گہرا ہونے کی وجہ سے لاش 8 روز بعد ملی، 30 سالہ عدنان لاہور کا رہائشی تھا ۔ پولیس نے مزید تحقیقات کے لیے متوفی کے چار دوستوں کو بھی گرفتار کرلیا ۔پولیس اور فرانزک ٹیم نے شواہد اکٹھے کر کے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔
