اہم خبریں

پنجاب میں30 جولائی تک مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کی پیشگوئی

لاہور(نیوزڈیسک) پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب میں 24 سے 30 جولائی کے دوران مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔27جولائی سے مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے ۔دریائے ستلج، راوی ، چناب اور دریائے جہلم کے بالائی علاقوں میں بارشیں ہوں گی۔ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ 26 جولائی تک مون سون بارشوں کی شدت میں کمی کے امکانات ہیں۔ مون سون بارشوں کے نئے سلسلے میں پہلے کی سی شدت نہیں ہوگی۔بارشوں سے بھارتی ڈیمز 90 فیصد تک فل ہو چکے ہیں۔ممکنہ بارشوں کے پیش نظر بھارت کی طرف مزید پانی چھوڑے جانے کا خدشہ ہے ۔ پنجاب کے دریاؤں میں پانی کی سطح میں اضافہ ہو رہا ہے ،راوی جہلم اور چناب میں درمیانے سے اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ ہے،لوگوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے،ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔

متعلقہ خبریں