لکی مروت(نیوز ڈیسک) خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں تھانہ ورگاڑہ میں پولیس وین پر مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس کانسٹیبل شہید ہوگیا، جبکہ ایڈیشنل ایس ایچ او زخمی ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق لکی مروت کے علاقے شادی خیل میں تھانہ ور گاڑہ میں پولیس پر نامعلوم مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں سپاہی سمیع اللہ موقع پر ہی شہید ہوگیا۔دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایڈیشنل ایس ایچ او حبیب اللہ زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس نے واقعے کے بعد وقوعہ کو سیل کر کے شواہد اکھٹے کیے جبکہ دہشت گردوں کی تلاش کے لیے داخلی اور خارجی راستوں پر سیکیورٹی بڑھانے کے ساتھ اطراف میں سرچ آپریشن بھی شروع کردیا،مقامی افراد کے مطابق پولیس پر حملے کے بعد مدد کیلیے جانے والی گاڑی پر بھی شرپسندوں نے حملہ کیا۔