اہم خبریں

گلگت،مون سون بارشیں، دیامر کے بوٹوگاہ برساتی نالے میں طغیانی ، رابطہ پل ٹوٹ گئے

گلگت (نیوزڈیسک) گلگت بلتستان میں مون سون بارشوں نے تباہی مچا دی، بوٹوگاہ کے برساتی نالے میں طغیانی آگئی، رابطہ پل، باغات اور کھڑی فصلوں کو شدید نقصان پہنچا۔ تفصیلات کے مطابق شدید بارشوں کی وجہ سے گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں بوٹوگاہ برساتی نالے میں شدید طغیانی ، رابطہ پل متعدد سڑکیں، باغات اور کھڑی فصلیں تباہ ہو گئیں۔ یاد رہے کہ 3 روز جاری بارشوں کے دوران لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کی زد میں آ کر 3 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں شاہراہِ بلتستان سمیت کئی رابطہ سڑکیں تبادہ ہو گئیں ہیں۔

متعلقہ خبریں