اہم خبریں

موٹاپا صحت یا بیماری ماہرین نے وضاحت کردی

ماسکو(نیوز ڈیسک) موٹاپا صحت یا بیماری ماہرین نے وضاحت کردی، کھانا زیادہ کھائیں گے تو جسم میں اتنی ہی کیلوریز بھی بڑھتی جائیں گی، وزن کم کرنے کے لیے آپ کو یا تو کم کیلوریز والا کھانا کھانا چاہیے یا پھر جسم میں موجود کیلوریز کو جلانے کے لیے خوب ورزش کرنا چاہیے،جو کھانا آپ کے جسم کوزیادہ توانائی فراہم کرتا ہے وہ زیادہ تر جسم میں چربی کی مقدار کو بھی بڑھا دیتا ہے، جس سے آپ کا وزن بڑھنے لگتا ہے۔ ماہرین صحت کے تجویز کردہ کچھ طریقوں پر عمل جائے تو وزن کم کیا جاسکتا ہے ۔ غیر غذائیت والی اشیائے خورونوش کو محدود کر دیں جیسا کہ چینی ، شربت ، پیسٹری ، سافٹ ڈرنکس وغیرہ ۔زیادہ چکنائی والی غذاؤں کا استعمال انتہائی کم کر دیں، جیسا کہ پولٹری، مچھلی یا موٹا یا چھوٹا سرخ گوشت، کم چکنائی والے کھانا پکائیں، جیسے بیکنگ، برائلنگ، اسٹیمنگ، گرلنگ یا اُبلے ہوئے کھانوں کا استعمال کریں، کھانے میں پھل اور سبزیاں جو کچی، ابلی ہوئی پکائی گئی ہوئی زیادہ استعمال کریں،اپنے کھانے کی عادات کو تبدیل کر نے کے لیے متواز ن غذا کھائیں ، اس سے آپ کا وزن بھی کم ہو گا اور صحت بھی اچھی ہو گی ۔

متعلقہ خبریں