کراچی(نیوزڈیسک) گلوکارہ صنم ماروی نے حبیب قریشی سے بھی علیحدگی اختیار کرلی،ایک شادی کروں یاچار ،میری مرضی ہے۔تفصیلات کے مطابق گلوکارہ صنم ماروی نے تیسرے شوہر حبیب قریشی سے خفیہ نکاح ختم کر کے مکمل علیحدگی اختیار کرلی۔ صنم ماری نے حبیب قریشی سے 7 جولائی کو خلع لیا تھا لیکن علیحدگی وجہ تاحال سامنے نہ آسکی ۔صنم ماوری نے اس حوالے سے کہا کہ میں ایک شادی کروں یا چار، یہ میری مرضی ہے۔ واضح رہے کہ اپنے پہلے شوہر آفتاب احمد کے قتل کے بعد صنم ماروی نے حامد بہلوال سے شادی کر طلاق کے بعد انہوں نے حبیب قریشی سے نکاح کیا اب اُن سے بھی علیحدگی اختیار کرلی ہے ۔















