اہم خبریں

گوجرانوالہ، نوجوان کے قتل میں ملوث سب انسپکٹر وقار سمیت 3 اہلکار گرفتار

گوجرانوالہ(نیوز ڈیسک)کالج روڈ پر پولیس کے ہاتھوں نوجوان کے قتل کے معاملہ میں اہم پیشرفت،ماڈل ٹاؤن پولیس نے سب انسپکٹر وقار سمیت 3 پولیس اہلکارگرفتار کرلئے ،پولیس ذرائع کے مطابق پولیس نے تینوں اہلکاروں سے مزید تفتیش کیلئے سی پی او آفس منتقل کر دیا ،یاد رہے کہ چند دن قبل پولیس کے ہاتھوں نوجوان قتل ہوگیا تھا۔سفیان کے قتل کا مقدمہ پولیس نے نامعلوم افرادکے خلاف درج کیاتھا۔ واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔ فائرنگ کرنے والے چاروں افراد پولیس اہلکار نکلے سی سی ٹی وی نے پولیس کا بھانڈاپھوڑدیا۔مقتول کے ورثاء نے الزام لگایا ہےکہ تین بچوں کے باپ کوناحق پولیس اہلکاروں نے قتل کیا۔ورثا کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاربھتہ لینے آئے تھے، تلخ کلامی ہونےپر مقتول اپنےبھائی کوبچانےکے لئے آگے آیا۔ورثاء کا کہنا ہے کہ سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں کی فائرنگ سے ان کا بیٹاقتل ہوا۔ مقتول کے ورثا کا کہنا تھا کہ انہوں نےسی سی ٹی وی فوٹیجز سے تھانہ گرجاکھ کے اہلکاروں کی شناخت کی ہے۔ پولیس نے دباو ڈال کراپنی مرضی کا مقدمہ درج کیاہے۔ اہلکاروں میں اے ایس آئی عثمان،اے ایس آئی سلمان،سب انسپکٹروقار اورنائب محررنویدچیمہ شامل ہیں۔مقتول کےبیٹے نے بتایا کہ میرے پاپاکوپولیس والوں نے گولی ماری ہے۔ ننھے بچے نے آنکھوں دیکھاحال بتادیا۔سہمے ہوئے چہرے حالات بتانے لگے۔ ڈی ایس پی ماڈل ٹاون نے کہا کہ نامعلوم افرادکی فائرنگ سے نوجوان قتل ہواہے۔ڈی ایس پی عارف خان کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مددسے تفتیش کررہے ہیں۔مقتول سفیان کے ورثاء نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے واقع میں ملوث پولیس اہلکاروں کی نشاندہی کی تھی۔

متعلقہ خبریں