لاہور(نیوزڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے شرقپور میں ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کردیا۔ وزیراعظم شہبازشریف نے افتتاحی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ الیکشن میں جو فیصلہ ہوا اس کے سامنے سرتسلیم خم کریں گے۔جھوٹ اور سچ کا فیصلہ ہونا چاہئے۔ پی ٹی آئی دور میں اپوزیشن جیلوں میں تھی ۔ نوازشریف ترقی کے معمار ہیں ، ملک بھر میں سڑکوں کے جال بچھائے۔ طلباء کو لیپ ٹاپ میرٹ کی بنیاد پر دیئے جائیں گے ۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے ملک کے ساڑھے چار سال ضائع کیےگئے، نوازشریف کو جیل میں بند کیا گیا، اپوزیشن کو دیوار سے لگایا گیا، برطانوی کرائم ایجنسی نے دو سال میرے خلاف تفتیش کی، 50 ارب روپے برطانیہ کے بینکوں میں پڑے تھے ۔این سی اے نے یہ اشتہار ساتھ لگایا کہ یہ پیسہ پاکستان کے عوام کا ہے اور یہ پاکستان کے خزانے میں جائےگا مگر پیسا پاکستان کے خزانے میں نہیں آیا، پیسا سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں چلاگیا۔ہم جان لڑا دیں گے پاکستان کو کھویا مقام واپس دلائیں گے