راولپنڈی (نیوزڈیسک)محکمہ ہیلتھ راولپنڈی افسران کا ڈینگی پھیلاو کا سبب بنے والے عناصر کو تحفظ فراہم کرنے کا انکشاف ۔ ہوٹلز اور فوڈ سینٹرز پر انسپکشن کرنا سینٹری انسپکٹر کا جرم بن گیا،تحصیل پنڈی میں تعینات سینٹری انسپکٹر عامر سجاد کو کوٹلی ستیاں بھیج دیا گیا،معاملے کے حوالے سے تمام دستاویزات اے بی این کو موصول،سینٹری انسپکٹر عامر سجاد ٹیم کے ہمراہ انسداد ڈینگی کی ڈیوٹی کر رہا تھا،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ہوٹلز کو نوٹس جاری کیے گئے،،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر اعجاز سے رابطے کی کوشش کی گئی لیکن رابطہ نہ ہوسکا۔ ذرائع کے مطابق ہوٹلز مالکان کی طرف سے نوکری سے فارغ کروانے اور تبادلے کی دھمکیاں دی گئیں، معاملے کے حوالے سے عامر سجاد نے تھانہ دھمیال میں استغاثہ بھی جمع کروایا،استغاثے پر ای ٹیگ لگنے کے باوجود مبینہ طور پر افسران نے کاروائی رکوا دی، محکمہ ہیلتھ افسران نے استغاثہ پر کاروائی رکوا کر سینٹری انسپکٹر کا تبادلہ کر دیا،افسران کے اس اقدام سے ڈینگی کی ڈیوٹیز کرنے والے ملازمین تشویش میں مبتلا ہیں۔