اہم خبریں

سکھیکی کےقریب ٹریفک حادثہ، 3افرادجاں بحق

حافظ آباد(نیوزڈیسک)پنجاب میں سکھیکی کےقریب ٹریفک حادثہ، 3افرادجاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کےمطابق یہ حادثہ موٹروےپرسکھیکی کےقریب کار کی ٹرک کو ٹکر سے پیش آیا جس کے نتیجےمیں3افرادجاں بحق ہوگئے۔ موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ کارڈرائیورکےدوران ڈرائیونگ سوجانےکی وجہ سے پیش آیا، تینوں افرادلاہورکےرہائشی ہیں جو موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، جاں بحق افرادکی شناخت علی جان،ابوذراوررضوان کےناموں سےہوئی ہے ،ابتدائی کارروائی کے بعد لاشوں کومقامی ہسپتال منتقل کردیاگیا۔

متعلقہ خبریں