اہم خبریں

ڈالر کی قیمت میں کمی ، برطانوی پائونڈ کو بھی کمی کا سامنا

کراچی (نیوزڈیسک )پاکستان میں ڈالر کی قیمتوں میں اتار چڑھائو جاری کبھی آسمان پر اور کبھی زمین بوس ۔ آئی ایم ایف سے پاکستان کو قرض ملنے کے بعد ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ، جمعۃ المبارک کے دن کاروباری دن شروع ہوتے ہی ڈالر 50پیسےسستا دیکھا گیا۔انٹربینک میں ڈالر8پیسے کی کمی سے 283.92روپے کی سطح سے کم ہوکر283.84 رہ گیا۔ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 50پیسے کم ہوکر289.50روپے پر آ گئی۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت فروخت3روپے گھٹ کر316روپے اور برطانوی پاؤنڈ کی قدر1.50روپے کی کمی سے360 روپے، سعودی ریال کی قیمت فروخت 30پیسے کم ہو کر 76.50روپے اوریو اے ای درہم کی قیمت فروخت 30پیسے کم کر78.80روپے رہی گئی۔

متعلقہ خبریں