اہم خبریں

ٹماٹروں کی قیمتوں میں اضافے پر اداکارہ شلپا شیٹی کا دلچسپ تبصرہ سامنے آگیا

بمبئی (نیوزڈیسک)معروف اداکارہ شلپا شیٹی نے ٹماٹروں کی قیمت میں اضافے پر دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر صارفین کو حیران کردیا۔معروف اداکارہ شلپا شیٹی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ٹماٹر خریدتے ہوئے اپنی ایک ویڈیو شیئر کردی۔۔اُنہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’ٹماٹر کی بڑھتی ہوئی قیمتیں میرے دل کی دھڑکن تیز کررہی ہیں‘۔شلپا شیٹی ویڈیو میں ٹماٹر کے مہنگے داموں پر مزاحیہ ردعمل دیتے نظر آرہی ہیں۔اس ویڈیو کے پسِ منظر میں اداکارہ کے فلم ’دھڑکن‘ سے یہ مشہور ڈائیلاگ ’تمہاری ہمت کیسے ہوئی؟ خبردار جو مجھے چھونے کی کوشش کی، کس حق سے تم نے مجھے چھوا، تمہارا کوئی حق نہیں ہے مجھ پر‘ بھی سنے جاسکتے ہیں۔شلپا شیٹی کی اس ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور اب تک اس ویڈیو کو 9 لاکھ سے زائد ویوز مل چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں