لاہور(نیوزڈیسک)عوام پر ٹیکسز کی بھرمار، مہنگائی کا طوفان، لیکن پنجاب کے افسران کی موجیں ! پنجاب میں افسر شاہی کی نئی گاڑیوں کیلئے 2 ارب 33 کروڑ روپے مانگ لئے گئے۔پنجاب بھر کی تمام ڈیوژنز ، اضلاع اور تحصیلوں میں تعینات ایڈیشنل کمشنرز ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کو نئی گاڑیاں دی جائیں گی۔اسسٹنٹ کمشنرز کے زیراستعمال موجودہ گاڑیاں تحصیلداروں کو دے دی جائیں گی ۔محکمہ مال کو مراسلہ جاری کردیا۔















