بمبئی (نیوزڈیسک)ریاست منی پور میں خواتین کو برہنہ کر کے سر عام پریڈ کروانے کی ویڈیو پر بالی ووڈ اداکار بھی خاموش نہ رہ سکے ۔بالی ووڈ سنیئر اداکار امیتابھ بچن کی اہلیہ جیا بچن کا کہنا تھا کہ مجھے اتنی شرم آئی کہ میں ویڈیو تک نہیں دیکھ سکی، یہاں خواتین کی عزت نہیں ہے،پورے ملک میں خواتین کے ساتھ کیا ہورہا ہے بڑے شرم کی بات ہے،کوئی اس معاملے پر بات نہیں کررہا۔ یہ بہت مایوس کن فعل ہے خواتین کے ساتھ آئے روز کوئی نہ کوئی واقعہ ہو رہا ہے، یوپی میں ہم نہیں جانتے کہ وہاں کیا ہوتا ہے،پورے ملک میں خواتین کے ساتھ کیا ہو رہا ہے؟ ایسی ذلت یہ بہت افسوسناک ہے۔انسانیت سوز واقعہ پر انوپم کھیر نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو ایسی سزا ملنی چاہیےجس سےمستقبل میں کوئی سوچ کر بھی کانپ اُٹھے۔اداکار اکشے کمار نے بھی اس واقعے پر دکھ ، افسوس اور غصے کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئٹر پر اس حوالے سے لکھا کہ منی پور میں خواتین پر تشدد کی ویڈیو نے مجھے دہلا دیا، امید ہے مجرموں کو ایسی سخت سے سخت سزا ملے گی کہ کوئی دوبارہ ایسا خوفناک کام کرنے کا سوچے گا بھی نہیں۔
Shaken, disgusted to see the video of violence against women in Manipur. I hope the culprits get such a harsh punishment that no one ever thinks of doing a horrifying thing like this again.
— Akshay Kumar (@akshaykumar) July 20, 2023
کیارا ایڈیوانی نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ منی پور میں خواتین کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی ویڈیو خوفناک ہے اور اس نے مجھے ہلاکر رکھ دیا۔ماضی کی مقبول اداکارہ ارمیلا نے منی پور واقعے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے لکھا کہ حیرت کی بات یہ ہے کہ مذکورہ واقعہ مئی میں ہوا اور ابھی تک ملوث ملزمان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔واضح رہے کہ بھارتی ریاست منی پور میں نسلی فسادات کے دوران 2 خواتین کو برہنہ کر کے سر عام گھمانے اور مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کی وائرل ویڈیو سامنے آئی تھی
Shocked,shaken,horrified at #manipur video n fact that it’s happened in May with no action on it. Shame on those sitting on their high horses drunk with power,jokers in media boot licking them,celebrities who r silent. When did we reach here dear Bharatiyas/Indians?
— Urmila Matondkar (@UrmilaMatondkar) July 20, 2023