اہم خبریں

یاسین ملک جدوجہد کی علامت ،والد کو کچھ ہوا تو ذمہ دارمودی ہوں گے،صاحبزادی حریت رہنما کا جموں وکشمیر اسمبلی اجلاس سے خطاب

مظفر آباد (  اے بی این نیوز  )حریت رہنما یاسین ملک کی صاحبزادی رضیہ سلطا نہ نے کہاہے کہ میرے والد یاسین ملک جدوجہد کی ایک علامت ہیں، اگر میرے والد کو کچھ ہوا تو اس کے مودی ذمہ دار ہوں گے۔آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رضیہ سلطانہ نے کہاکہ میرے والد یاسین ملک جدوجہد کی ایک علامت ہیں،والد نے کشمیر کی آزادی کیلئے جدوجہد کی، والد سے ملاقات 2سال کی عمر میں ہوئی، اب 11سال کی ہو چکی ہوں۔رضیہ سلطانہ کا کہنا تھا کہ نریندر مودی نے والد یاسین ملک کو غیرقانونی پابند سلاسل کر رکھا ہے ، اپنے والد کو ہر وقت یاد کرتی ہوں، اگر میرے والد کو کچھ ہوا تو اس کے مودی ذمہ دار ہوں گے۔صاحبزادی یاسین ملک نے کہاکہ بھارت کی جانب سے کشمیر کو فوجی چھاؤنی بنا دیا گیا،میرے والد پر غلط مقدمات بنائے گئے ہیں،ہم عالمی فورم پر بھی جائیں گے اور مطالبہ کریں گے یاسین ملک کو جھوٹے مقدمات سے چھٹکارہ دلوایا جائے۔رضیہ سلطانہ نے کہاکہ کشمیر کو ہر صورت میں آزادی دلوائیں گے، اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی اداروں سے مطالبہ کرتی ہوں کہ مجھے میرے والد سے ملنے دیا جائے۔

متعلقہ خبریں