اہم خبریں

پربھاس کی فلم براجیکٹ کے چربہ،فلم بینوں نےسستا آئرمین قرار دیدیا

نئی دہلی (نیوز ڈیسک) بھارتی فلم انڈسٹری کی سب مہنگی فلم کو صارفین نے چربہ جبکہ پربھاس کو سستا آئرن مین قرار دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق پربھاس کی آنے والی فلم پروجیکٹ کے کو اس وقت بالی ووڈ کی سب سے مہنگی فلم قرار دیا جا رہا ہے ، اس میں امیتابھ بچن، کمل ہاسن، دیپیکا پڈوکون ،دیشا پٹانی بھی شامل ہیں۔ اس فلم کو سینما گھروں میں آئندہ برس 12 جنوری کو نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔ لیکن اس پوسٹر کو ہی صارفین نے چربہ قرار دیدیا کیونکہ پوسٹر میں پربھاس نے ایسا ہی پوز بنایا ہے جیسے آئرن مین 3 میں رابرٹ ڈاؤنی کو بنایا تھا اس پر سوشل میڈیا صارفین نے بربھاس کو سستا آئرن مین قرار دے دیا۔

متعلقہ خبریں