ماسکو(نیورز ڈیسک)بیلاروس ٹریکٹر کمپنی نے ٹریکٹر کے پرزوں سے فارمولا ون ریسنگ کار بنا ڈالی جس کی رفتار 320کلومیٹر فی گھنٹہ ہے،روس میں ہونی والی نمائش میں خاص توجہ کا مرکز بنی رہی۔تفصیلات کے مطابق روس کے شہر یکیٹرینبرگ میں زرعی ٹرانسپورٹ کی نمائش ہوئی جس میں 150 سے زائد کمپنیوں نے شرکت کی اور اپنی کاوشیں پیش کیں ،اس نمائش میں ٹریکٹر کے پرُزوں سے بنی فارمولا ون کار خصوصی توجہ کا مرکز بن رہی ، ویسے تو یہ کار ٹریکٹر کے مشابہ لگتی ہے لیکن ڈیزائین فارمولا ون کار جیسا ہے جو اس کی خوبصورتی میں اضافہ کرتا ہے ۔ روس کے وزیراعظم میشوسٹن نے تو اس کی سواری کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا لیکن حکام نے انہیں بتایا کہ یہ صرف ایک ماڈل ہے کار نہیں ۔