اہم خبریں

بھارتی میں طوفانی بارشیں ،پانی تاج محل تک پہنچ گیا

آگرہ(نیوزڈیسک)بھارت میں دریائے جمنا میں موجود سیلابی پانی تاج محل کی دیواروں تک پہنچ گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دریائے جمنا کا پانی 45 سال میں پہلی بار تاج محل کی دیواروں تک پہنچا ہے۔آگرہ میں 17ویں صدی کی اس یادگار کو سیلابی پانی سے نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔سوشل میڈیا پر گردش کرتی ویڈیوز اور تصاویر میں دکھایا گیا ہے کہ جمنا ندی کا سیلابی پانی منگل کے روز تاج محل کی دیواروں تک پہنچ چکا ہے۔ریاست اترپردیش میں کئی روز سے غیرمعمولی بارشوں کے باعث دریائے جمنا کے پانی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس سے کئی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔حالانکہ آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا (اے ایس آئی)، جو اس ورثے کے مقام کی دیکھ بھال کرتا ہے، نے کہا کہ اسے موجودہ سیلاب سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں