اسلام آباد (نیوزڈیسک)پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعيد المالی نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی تصویر اپنے ٹرک پر آویزاں کرنے والے پاکستانی ٹرک ڈرائیور سے ملاقات کی ہے۔سعودی سفارت خانے نے ایک ٹویٹ میں اس ملاقات کے حوالے سے کہا کہ سفیر جناب نواف سعيدالمالی نے ڈرائیور نواز اختر سے ملاقات کی جنہوں نے شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی تصویر کی پینٹنگز اپنے ٹرک پر آویزاں کر کے شہزادہ محمد اورسعودی عرب کی قیادت سے اپنی گہری محبت کا اظہار کیا تھا۔واضح رہے کہ پشاور کے ٹرک ڈرائیور نواز اختر نے سعودی عوام اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ٹرک پر ولی عہد کی تصویر لگائی تھی۔