اہم خبریں

بلوں میں اضافی قیمتوں کا بوجھ ڈالنے کی تیاری، نیپرا نے عوام پر بجلی گرادی

اسلام آباد(اے بی این نیوز)ملک بھر کے بجلی صارفین کیلئے بری خبر آگئی ،ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان ، ک الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی فی یونٹ 2روہے 33 مہنگی ہونے کا امکان ، جبکہ سرکاری ڈسکوز کے صارفین کیلئے فی یونٹ قیمت 1روپے 89 پیسے بڑھے گی،کے الیکٹرک اور سی پی پی کی ایف سی اے کی مد میں الگ الگ درخواستیں نیپرا میں دائرکردیں۔درخواستیں ماہ جون کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائر کی گئیں ۔نیپرا کے الیکٹرک اور سی پی پی اے کی درخواست پر 26 جولائی کو سماعت کرے گا۔منظوری کی صورت میں بجلی صارفین ایک ماہ کیلئے اضافی قیمتیں ادا کریں گے۔۔

متعلقہ خبریں