اہم خبریں

اردنی ریسٹورینٹ کی دلچسپ پیشکش،منسف کھاؤ اور ہوٹل میں سوجاؤ

اردن (نیوز ڈیسک)اردنی ریسٹورینٹ کی دلچسپ پیشکش،منسف کھاؤ اور ہوٹل میں سوجاؤ۔تفصیلات کے مطابق اردن کے ایک ریسٹورینٹ نے یہ پیشکش کی جس میں منسف ڈش کھانے والے کو ہوٹل بیڈ بھی فراہم کرے گا۔ اس حوالے سے ریسٹورینٹ مالک عمر المبیضین نے کہا کہ میری اس پیشکش کا پہلے مذاق بنایا گیا لیکن بعد میں مشہور ہو گئی،ہمارے ریسٹورینٹ خاص ڈش ہی منسف ہے ، اس کو کھانے سے قدرتی طور پر نیند زیادہ آتی ہے ، اس بہت زیادہ چکنائی ہوتی ہے یہی اس کی نیند آنے کی وجہ ہے ،منسف ایک مشہور ڈیش ہے اس کے ساتھ آرام کرنے کی آفر واقعی دلچسپ تھی اسی وجہ سے ریسٹورینٹ میں گاہکوں کی لائن لگ گئی اور ہمارے بزنس میں اضافہ ہوا۔

متعلقہ خبریں