اہم خبریں

سیما بھارت کیلئے درد سر بن گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اتر پردیش (اے بی این نیوز)یو پی پولیس کا اینٹی ٹیرر اسکواڈ پوچھ گچھ کےلیے سیما کے گھر پہنچ گیا،موبائل گیم کے ذریعے دوستی کے بعد بھارت جانے والی پاکستانی خاتون سیما غلام سے کیا بھارت خوف کھانے لگا ہے؟ تازہ اطلاعات کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش (یو پی) پولیس کا اینٹی ٹیرر اسکواڈ پوچھ گچھ کےلیے سیما کے گھر پہنچ گیا۔ دونوں اس وقت نئی دہلی کے قریب گریٹر نوائڈا میں کسی نامعلوم جگہ پر رہائش پذیر ہیں جہاں سچن ایک سبزی کی دکان چلاتا ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ریاست یو پی پولیس کے اینٹی ٹیرر اسکواڈ کے حکام سیما حیدر سے پوچھ گچھ کےلیے اس کے گھر پہنچ گئیں۔ رپورٹس کے مطابق ناصرف سیما حیدر بلکہ اینٹی ٹیرر حکام نے سچن اور اس کے والد سے بھی تفتیش کی۔

متعلقہ خبریں