کراچی(اے بی این نیوز)اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں دو عشاریہ پچاس پیسے کا اضافہ، ڈالر کی قیمت انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ایک بار پھر بڑھنا شروع ہو گئی۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 283.50 روپے کے قریب فروخت ہو رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق کاروباری ہفتے کا آغاز پر انٹربینک میں ڈالر کی قدر 7 پیسے گھٹ کر 277.52 روپے کی سطح پر آئی، تاہم اتار چڑھاؤ کے ساتھ ڈالر کی قدر بتدریج بڑھنا شروع ہوئی اور 1.31 روپے اضافے کے ساتھ 278.90 روپے کی سطح پر آ گئی۔دریں اثنا اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 2 روپے بڑھ کر 286 روپے ہوگئی۔















