کرناٹک (نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست کرناٹک کے ہاسن ضلع میں دلچسپ واقع پیش آیا جہاں نوجوان کسان تیندوے سے لڑپڑا،دلچسپ مقابلے کے بعد تیندوے کی ٹانگیں باندھ کر محکمہ جنگلات کے حوالے کردیا۔ تفصیلات کے مطابق متھو نامی نوجوان کسان اپنے کھیت میں فصل پر کیڑے مار دوا چھڑکنے گیا تھا، تو اس دوران ہی درخت پر بیٹھے تیندوے نے اس پر حملہ کر دیا جس کا نوجوان نے ڈٹ کر مقابلہ کیا اُس کے بعد کسان نے تیندوے کی ٹانگیں باندھ کر اسے محکمہ جنگلات کے حوالے کردیا ۔ اس حوالے سے محکمہ جنگلات حکام کا کہنا ہے کہ نوجوان نے اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر تیندوے کا مقابلہ کیا، اس کے چاروں پیر رسی سے باندھ کر ہمارے حوالے کیا اس دوران تیندوا اور نوجوان زخمی ہوئے جن کا علاج جاری ہے۔ محکمہ جنگلات شہریوں اس قسم کا مقابلہ کرنے سے گزیز کرنے کا مشورہ دیا ہے ۔