لاپالما (اے بی این نیوز )اسپین کے جزیرے لاپالما کے جنگلات کی آگ بے قابو ہو گئی۔ہسپانوی حکام کے مطابق آگ پھیلنے سے 13 مکانات تباہ ہو گئے جبکہ لاپالما کے دیہات سے 4 ہزار افراد نے انخلاء کیا ہے۔ہسپانوی حکام نے بتایا ہے کہ 300 فائر فائٹرز، طیارے اور ہیلی کاپٹرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ہسپانوی حکام کا مزید کہنا ہے کہ آگ سے اب تک 1 لاکھ 14 ہزار ایکڑ سےزائد کا رقبہ متاثر ہوا ہے۔