اسلام آباد (اے بی این نیوز )عراق، پاکستان سے 12 جدید ترین جے ایف 17 تھنڈر سی بلاک تھری طیارے خریدے گا،عراق نے پاکستان سے طیاروں کی خریداری کیلئے 66 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا بجٹ مختص کردیا، دونوں ممالک کے درمیان امور حتمی مراحل میں داخل،عراق کو طیاروں کی منتقلی سمیت تربیت، تکنیکی تعاون، پرزہ جات کی فراہمی بھی یقینی بنائی جائے گی،جے ایف 17تھنڈر ہر قسم کے ماحول اور موسم میں آپریشن کی صلاحیت، اہداف کی جانچ پڑتال اور سمت کا تعین کر سکتا ہے