راولپنڈی(اے بی این نیوز)راولپنڈی میں ڈینگی کے خطرات منڈلانے لگے۔چکلالہ اسکیم تھری میں بڑی مقدار میں ڈینگی لاروا برآمد۔انتظامیہ نے متعدد عمارات اور دکانوں کو سیل کردیا۔چکلالہ اسکیم تھری سے متصل نالہ ڈینگی لاروا سے بھرا پایا گیا، اسسٹنٹ کمشنر قندیل فاطمہ نالے میں ڈینگی مچھروں کی بحطاط اُڑتے ہوئے دیکھی گئی،ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کی ٹیم نے علاقے سیل کردیا ہے،اہل علاقہ کو نالے کو صاف رکھنے کی متعدد بار وارننگ دی گئی، علاقہ مکینوں کی جانب سے نالے میں مسلسل پانی اور گند پھینکنے سے مچھروں کی افزائش ہونے لگی، ڈپٹی کمشنر حسن وقار چیمہ کا کہنا تھا کہ راولپنڈی میں اب تک ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 200 سے زائد مقدمات درج کئے گئے ہیںموجودہ موسم ڈینگی مچھر کا موسم ہے شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں،
