واشنگٹن(نیوز ڈیسک) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے اسپارٹیم نامی مصنوعی مٹھاس کو کینسر کی وجہ قرار دیدیا۔تفصیلات کے مطابق شوگر فری مشروبات میں بڑے پیمانے پر استعمال ہونے والی مصنوعی مٹھاس اسپارٹیم کو کینسر وجہ قرار دیتے ہوئے انٹرنیشنل ایجنسی فار ریسرچ آن کینسر (آئی اے آر سی) نے کہا کہ اسپارٹیم کو شوگر فری مشروبات اور ڈائیٹ سافٹ ڈرنکس میں بڑے پیمانے پر استعمال کیا جاتا ہے،اسپارٹیم کم کیلوریز والا سویٹنر ہے جو عام چینی کے مقابلے میں لگ بھگ 200 گنا زیادہ میٹھا ہوتا ہے۔ مزید یہ کہ مئی 2023 میں عالمی ادارہ صحت نے اس کو انسانی صحت کے لیے مضر قرار دیا تھا کیونکہ اس سے ذیابیطس ٹائپ 2 ، کیسنر اور دل کا مرض لاحق ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے ۔
