اہم خبریں

سیلاب کی تباہ کاری، سکھر بیراج کے مختلف دروازوں میں 5 لاشیں پھنس گئیں

سکھر ( نیوزڈیسک) بارشوں کے باعث پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال کے اثرات سامنے آنا شروع ہو گئے، سکھر بیراج کے مختلف دروازوں میں معصوم بچے اور خاتون سمیت 5 لاشیں پھنسی ہوئی ہیں۔ایک دن میں 5 نامعلوم افراد کی لاشیں دریائے سندھ میں تیرتی ہوئی بیراج کے گیٹ نمبر 32.39.42.43.50 میں پھنس گئیں، ایک ہفتے کے دوران دریائے سندھ میں 13 سے زائد نامعلوم افراد کی لاشیں بہہ کر سکھر بیراج پہنچیں۔بیراج کے گیٹ نمبر 43 سے معصوم بچے کی لاش اور گیٹ نمبر 32 سے خاتون کی لاش ملی، انتظامیہ نے بیراج کے دروازوں میں پھنسی لاشوں کو نکالنے کے لیے اقدامات شروع کر دیے۔سکھر انتظامیہ کے مطابق بالائی علاقوں کے دریاؤں میں تغیانی کے باعث سکھر بیراج میں ہر سال کئی لاشیں تیرتی ہوئی پہنچتی ہیں، دریائے سندھ سے ملنے والی لاشوں کی شناخت نہ ہو سکی۔

متعلقہ خبریں