اہم خبریں

سی سی پی او لاہور نے چودھری پرویز الٰہی کی نظر بندی کی سفارش کر دی

لاہور( نیوزڈیسک) سی سی پی او لاہور نے سابق وزیراعلیٰ چودھری پرویزالہیٰ کی نظربندی کی سفارش کر دی۔پولیس نے ڈپٹی کمشنر کے نام خط کے ذریعے نظر بندی کے احکامات جاری کرنے کی درخواست کی، درخواست میں کہا گیا ہے کہ تفتیش کے دوران بات سامنے آئی ہے کہ پرویز الٰہی نقص امن کا باعث بن سکتے ہیں۔منی لانڈرنگ کیس میں بینکنگ کورٹ نے چودھری پرویز الٰہی کے ضمانتی مچلکے منظور کر کے رہائی کے لیے روبکار جاری کر دی، پولیس کی بھاری نفری اور بکتر بند گاڑی کیمپ جیل کے باہر موجود ہے، تاحال پرویز الٰہی کے وکلاء روبکار لے کر کیمپ جیل نہیں پہنچے ہیں۔پولیس افسران اور اہلکار پرویز الٰہی کا باہر آنے کا انتظار کر رہے ہیں، پولیس افسران اینٹی رائیٹ فورس کے ساتھ کیمپ جیل کے باہر موجود ہیں۔

متعلقہ خبریں