اسلام آباد(نیوزڈیسک)اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ ٹریل تھری واقعے میں متاثرہ لڑکی کی میڈیکل رپورٹ میں زیادتی کے شواہد نہیں ملے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں ترجمان اسلام آباد پولیس نے کہا کہ ٹریل تھری جنسی زیادتی وقوعہ کی تفتیش میرٹ پر عمل میں لائی جارہی ہے۔ مدعیہ کی میڈیکل رپورٹ کے مطابق زیادتی کے شواہد نہیں پائے گئے۔ترجمان اسلام آباد پولیس نے کہا کہ مدعیہ اور ملزم کے مابین دوستی تھی۔ لڑکی پولیس سے تعاون کرنے سے گریزاں ہے اور ملزم کی تفصیلات مہیا نہیں کررہی ۔پولیس کے مطابق مارگلہ ٹریلز محفوظ ہیں جن کی ڈرون سے نگرانی اور مؤثر گشت کو یقینی بنایا جاتا ہے۔پولیس کی جانب سے یہ بھی کہا گیا کہ وقوعہ کی جگہ کا تعین کیا جارہا ہے۔ پولیس مقدمے کی تمام پہلوؤں سے تفتیش عمل میں لائے گی۔