اہم خبریں

پی ٹی آئی سے نکالے گئے پرویز خٹک کا نئی پارٹی بنانے کا فیصلہ

پشاور(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما و سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے نئی جماعت بنانے کا فیصلہ کرلیا۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان تحریک انصاف نے سابق وزیراعلیٰ و سابق صوبائی صدر پرویز خٹک کی بنیادی رکنیت ختم کرتے ہوئے انہیں پارٹی سے فارغ کردیا تھا۔ذرائع کے مطابق پرویز خٹک کی قیادت میں نئی پارٹی بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایاکہ پرویز خٹک کی ملاقاتوں کا پہلا راؤنڈ اسلام آباد میں مکمل ہوگیا جبکہ ارکان قومی و صوبائی اسمبلی سے ملاقاتوں کا دوسرا راؤنڈ پشاور میں جاری ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے خیبر پختونخوا کی صدارت چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔انہوں نے کہا تھاکہ کئی دنوں سے ملک میں سیاسی حالات کو دیکھ رہا ہوں، 9 مئی کے واقعات کی پہلے ہی مذمت کر چکا ہوں، ملک کا سیاسی ماحول بہت خراب ہے اس ماحول میں چلنا مشکل ہے۔اس کے بعدپی ٹی آئی نے پرویز خٹک کی جانب سے پارٹی کو ارکان کو جماعت سے علیحدگی کی ترغیب دلوانے پر شوکاز جاری کیا تھا اور جواب مانگا تھا اور جواب نہ دینے پر ان کو پارٹی سے نکال دیا تھا۔

متعلقہ خبریں