اہم خبریں

یورپ کےلیے ہجرت کے دوران ہر ہفتے 11 بچے مرتے ہیں، یونیسیف

نیویارک(نیوزڈیسک)اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسیف) نے کہا ہے کہ افریقاسے یورپ کے لیے خطرناک راستے پر ہجرت کے دوران ہر ہفتے 11 بچے مرتے ہیں۔عالمی خبررساں ادارے کے مطابق یونیسیف کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیتھرین رسل نے میڈیا کو بتایا کہ یونیسیف کے اندازے کے مطابق2018 سے وسطی بحیرہ روم کو عبور کرنے کی کوشش کے دوران 1500 بچے ہلاک یا لاپتہ ہو چکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق رواں برس 289 بچوں کی موت یا لاپتہ ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔کیتھرین رسل نے کہا کہ اپنی جانیں گنوانے یا راستے میں لاپتہ ہونے کے لیے بہت سارے بچے بحیرہ روم کے ساحلوں پر کشتیوں پر سوار ہو رہے ہیں یہ اس بات کی واضح علامت ہے کہ بچوں کے لیے پناہ حاصل کرنے کے لیے محفوظ اور قانونی راستے پیدا کرنے کے لیے مزید کچھ کیا جانا چاہیے۔انہوں نے بتایا کہ افریقہ اور مشرق وسطیٰ کے ممالک سے خطرناک سفر کرنے کے بعد زیادہ تر بچے لیبیا اور تیونس سے روانہ ہوتے ہیں، سمندر میں زندگیوں کو بچانے کی کوششوں کو تقویت دی جائے۔

متعلقہ خبریں