کراچی(نیوزڈیسک)اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر کےلیے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کی درخواست پر کام شروع کردیا ہے۔ایک بیان میں اسپیکر سندھ اسمبلی نے کہا کہ ایم کیو ایم کی درخواست پر معاملہ اسمبلی رولز کے مطابق دیکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) نے رابطہ کیا تھا لیکن اب تک انہوں نے کوئی درخواست ہی نہیں دی۔آغا سراج درانی نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کے حلیم عادل شیخ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرہیں، پوچھنا چاہتا ہوں کہ وہ بھاگ کیوں رہے ہیں؟اُن کا کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر اسمبلی آئیں، اگر وہ جیل بھی جائیں گے تو انہیں پروڈکشن آرڈر پر ایوان میں بلالیں گے۔