اہم خبریں

چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل سجاد غنی کا نیلم جہلم پاورپراجیکٹ کا دورہ،ٹنل کی بحالی پر بریفنگ


مظفرآباد(اے بی این نیوز)969 میگاواٹ کےنیلم جہلم پراجیکٹ سے بجلی کی پیداوار اسی ماہ کے آخر تک دوبارہ شروع ہوجائے گی ۔نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی ٹیل ریس ٹنل میں بحالی کا کام تکمیل کے قریب ہے۔چیئرمین واپڈا انجینئر لیفٹیننٹ جنرل سجاد غنی (ریٹائرڈ) کا نیلم جہلم پراجیکٹ کا دورہ چیئرمین واپڈا نے ٹیل ریس ٹنل میں بحالی کے کام کا تفصیلی جائزہ لیاچیئرمین واپڈا نے منصوبے سے بجلی کی پیداوار دوبارہ شروع کرنے کے حوالے سے تیاریوں کا بھی جائزہ لیا۔ٹیل ریس ٹنل کے منہدم ہونے والے حصے میں کنکریٹ لائننگ مکمل کی جاچکی ہے۔ چیئرمین واپڈا کو بریفنگ،ساڑھے تین کلو میٹر طویل ٹیل ریس ٹنل کے دیگر متاثرہ حصوں کو بھی مضبوط کیا جاچکا ہے۔ اگلے ہفتے ٹیل ریس ٹنل سے مشینری ہٹا کر صفائی کا عمل شروع کیا جائے گا۔صفائی مکمل ہونے پر ٹیل ریس ٹنل میں پانی کی بھرائی شروع کی جائے گی۔ ٹیل ریس ٹنل کی بھرائی کے بعد پراجیکٹ سے بجلی کی پیداوار دوبارہ شروع ہوجائے گی۔ چیئرمین واپڈا کی پراجیکٹ حکام کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ٹیل ریس ٹنل میں پانی کی بھرائی اور بجلی کی پیداوار شروع کرنے کیلئے تمام ایس او پیز پر مکمل عمل کیا جائے۔

متعلقہ خبریں