اسلام آباد (نیوز ڈیسک) عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ پاکستان میں زیرو ڈوز بچوں کی تعداد بہت زیادہ ہے،ویکسی نیشن سے محروم بچوں میں ویکسی نیشن بڑھانے کی ضرورت ہے۔ویکسی نیشن نہ ہونے کی بڑی وجہ لوگوں کی نقل مکانی یا ویکسی نیشن ٹیموں کا متعلق گھروں تک نہ پہنچنا ہے ، بہتر اقدامات کر کے ہی پاکستان میں ویکسی نیشن کی شرح کو 90 فیصد تک پہنچایا جاسکتا ہے ۔
