بہاولپور(نیوز ڈیسک) دریائے ستلج میں پانی کی سطح بلند ،بہاولنگر میں سیلابی صورتحال۔ تفصیلات کے مطابق جھنگ میں پانی سطح بلند ہونے کی وجہ سے دریائی پٹی کیساتھ کھڑی فصلیں پانی کی زد میں آگئیں،دریائے سندھ میں بھی پانی کی سطح میں اضافہ جبکہ دریائے چناب میں جھنگ کے مقام آنے والے سیلابی ریلے کے بہاؤ میں کمی آگئی لیکن دریائی پٹی پر لگی فصلیں سیلابی ریلے سے زبر آب گئیں۔